ملک احمد خان

دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک احمد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دی ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے غم میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں، جب ملک مشکل میں ہوتا ہے تو پوری قوم اور ادارے اکٹھے ہوتے ہیں۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی قربانی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج نے ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید کی قربانی کھبی رائے گاں نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا ہونا باعث افسوس ہے، شہدا ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم ان کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے، فوج نے لازوال قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی خدمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے