فیصل سبزواری

وفاقی حکومت کیجانب سے کاروباری طبقے کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے معیشت کو استحکام دینے کے لئے کاروباری طبقے کے لئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سے کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے وزارت بحری امور نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کیا جائے۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ ساتھ ہی ٹرمینلز کی جانب سے عائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ہی معیشت میں استحکام کی کوشش ہوسکتی ہے، اس ضمن میں وزارت کے حکام کاروباری برادری کے اہم نمائندوں سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے