آنر 50 سیریز

ٹیکنالوجی کمپنی آنر نے گوگل سروسز سے لیس اپنے نئے اسمارٹ فونز متعارف کر دیئے

بیجنگ (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی آنر نے گوگل سروسز لیس آنر 50 سیریز کے 3 فونز آنر 50، آنر 50 پرو اور آنر 50 متعارف کرا دیئے۔ خیال رہے کہ آنر 50 سیریز کے 3 فونز آنر 50، آنر 50 پرو اور آنر 50 ایس ای سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے گئے ہیں اور جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق ان تینوں میں 120 ہرٹز ڈسپلے اور 108 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سیریز کا بہترین فون آنر 50 پرو ہے جس میں 6.72 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اس فون میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جو 32 میگا پکسل مین جبکہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں ڈائنک ریفریش ریٹ ہے جو بیٹری لائف کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ایچ ڈی آر سرٹیفائیڈ بھی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب آنر 50 میں 6.57 انچ کا ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر سنگل کیمرا ہے جو 32 میگا پکسل کا ہے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں اولین فونز ہیں جن میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔ دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم مائیکرو کارڈ سلاٹ سپورٹ موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے