بلاول بھٹو

وزیرخارجہ نے افغانستان سے دہشتگردی پھیلنے کے خطرے سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغانستان سے دہشتگردی پھیلنے کے خطرے سے عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری کو افغانستان سے دہشت گردی پھیلنے کے خطرہ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشت گردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشت گردی کا خطرہ ہے، افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان حکومت کا دہشت گردی کو سنجیدہ نہ لینا باعث تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے