پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے ایک اور مرکزی رہنما کیجانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے آئے روز پارٹی رہنما علحیدگی اختیار کررہے ہیں اور اب تک متعدد رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں جبکہ اب مرکزی رہنما اسرار شاہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریت کیلئے قربانیوں کی داستان رقم کرنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محسن جمیل بیگ کے تمام احسانات فراموش کرکے گھٹیا حرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسرار شاہ نے کہا کہ ہم نے تمام عمر جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں لیکن وزیراعظم عمران خان صحافت کا گلا دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور انکا طرز سیاست کسی طرح بھی سیاسی اور جمہوری نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے