بلاول بھٹو زرداری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 21 سے 27 اگست تک یورپی ملکوں کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 21 سے 27 اگست تک یورپی ملکوں کا دورہ کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری یورپی ملکوں کے دورے میں سب سے پہلے جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچیں گے اور برلن کے بعد 23 اگست کو ڈینمارک کے دارلحکومت کوپن ہیگن پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ یورپ کے اہم ملکوں کا دورہ شیڈول ہوگیا ہے ، وہ 21 سے 27 اگست تک یورپی ملکوں کا دورہ کرینگے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے زریعے پاکستان سے یورپی ملکوں کے دورے پر روانہ ہونگے جبکہ وزرات خارجہ کے اعلی حکام بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 24 اگست کو سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہولمز پہنچیں گے، اسٹاک ہولمز میں بلاول بھٹو زرداری سویڈن وزیراعظم اور سویڈش ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری 25 اگست کو ناروے کے دارلحکومت اوسلو پہنچیں گے، وہ جرمنی، ڈینمارک، سویڈن اور اوسلو کے ساتھ پاکستان کی ٹریڈ، ویزہ سمیت دیگر اہم ایشوز پر پاکستان کا کیس پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے