شہلا رضا

عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے ہیں پھر یوٹرن لیتے ہیں۔ شہلا رضا

کراچی (پاک صحافت) شہلا رضا کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے ہیں اور پھر یوٹرن لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کہہ چکے ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ پنجاپ اور کے پی اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو وہاں انتخابات کروا دیے جائیں گے۔

رہنما پی پی پی شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی الیکشن میں حصہ لے گی تو ملتان اور کراچی کی طرح رزلٹ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے ہیں، کچھ دن بعد ڈفیوز ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے