وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی تباہ شدہ معیشت کو دوبارہ بہتر اور مستحکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ معاشی ماہرین کو احکامات بھی جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو وزارت خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورت حال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شہباز شریف نے ملک کی مجموعی معاشی صورت حال کی بہتری کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے