حسن مرتضی

سیاسی تنہائی کٹھ پتلی کا مستقل مقدر بن چکی ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ سیاسی تنہایی اور سڑک پر وقت گزارنا اب کٹھ پتلی عمران خان کا مستقل مقدر بن گیا ہے۔ اب دربدر پھرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی، سوری ذہنی قبض کا شکار ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے خبث خنزیر کا مظاہرہ کیا، اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے بکرے کی اماں کب تک خیر منائے گی۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ ریجیکٹڈ ٹولہ اب شہر شہر جا کر اپنی داستان غم لوگوں کو سنائے گا، “میرا کیا جرم ہے” کی صدائیں بلند کرنیوالے کی باقی عمر سڑک پر گزرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے خان کی کشمیر حکومت بھی اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے، ان کی پارلیمانی پارٹی بھی استعفوں پر بٹ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے