یوٹیلیٹی اسٹور

وزیراعظم کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر کل سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی ہدایات پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر کل سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق سبسڈی آٹا، گھی، چینی، دال اور چاول پر دی جائے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے اعلامیہ کے مطابق سبسڈی بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو ملے گی۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے اور گھی 353 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ چینی 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہوسکے گی۔ صارفین کو دالوں اور چاول پر 25 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رجسٹرڈ صارفین کو کاونٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے