شہباز شریف

وزیراعظم کا ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو 150 فیصد الاؤنس دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم سرکاری افسران کو بنیادی تنخواہ پر150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں موجود غیر منصفانہ فرق کو ختم کرنے کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم افسران کو 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو الاؤنس میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے