متحدہ اپوزیشن

مکمل تیاری کے بعد اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، اپوزیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مکمل تیاری کے ساتھ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے خلاق تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔  اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی کو یہی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد لانے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت خورشید شاہ اور ایاز صادق کے ذریعے بلواسطہ طریقے سے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کا عمل شروع کرنے کے لیے ن لیگ سے رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلم  لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کےلیے حکومتی اتحادیوں کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لیے 172 اراکین کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے