جنرل عاصم منیر شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ عسکری و سیاسی قیادت نے ملک کی موجودہ معاشی اور امن و امان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مابین ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات، قومی سلامتی کو درپیش مسائل کے علاوہ ملکی معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے