ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

تہران (پاک صحافت) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیئے گئے جبکہ کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا گیا اس لیئے اب ایران کو کسی وعدے کی نہیں بلکہ عمل کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے براہ راست خطاب میں مشترکہ جوہری معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اس بار وعدے کافی نہیں ہیں بلکہ عمل کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی عسکری اور دفاعی بنیاد کے استحکام کو ایران کے اسلامی انقلاب کا بہترین ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران دفاعی لحاظ سے علاقہ کی بڑی طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے اور ایران کی دفاعی  پیشرفت و ترقی درحقیقت  ایران کے خلاف امریکہ، اسرائيل اور بعض یورپی ممالک کی دشمنی کا اصلی سبب ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر مشترکہ جوہری معاہدے میں فریق ثانی نے عمل کیا تو ہم بھی عمل کریں گے اور اس مرتبہ ایران وعدوں پریقین نہیں کرے گا بلکہ عمل پر یقین کرے گا، اگر انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل کیا تو ہم بھی عمل کریں گے نہیں تو ہم کسی بھی معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے