احسن اقبال

عمران خان کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام کے سامنے عمران خان کی نااہلی اور کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی نابودی کے لئے یہی کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس نہ ایسی ویڈیوز ہیں نہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان کی حکومتی کارکردگی کا ریکارڈ بہت ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسی سیاست کو گھٹیا اور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں، عمران خان کی نالائقی اور کرپشن K2 کے پہاڑ ہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انکوائری کمیشن بناسکتی ہے، جوڈیشل کمیشن حکومت کا اختیار نہیں ہے۔ عمران خان اگر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، چیف جسٹس کو پہلے ہی خط جا چکا ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں تو کمیشن قائم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے