اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ایوان مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار بھی سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیے گئے، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کیا جس کے بعد اسحاق ڈار کے قائد ایوان مقرر ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزیراعظم ہاؤس سے جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب نو منتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طلب کر لیا جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی اپوزیشن یا حکومتی بینچوں میں شامل ہونے کے لیے 7 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے