واٹس ایپ

واٹس ایپ کا ایسا فیچر جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اگست میں بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔ اس فیچر سے قبل اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں ہوتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو دیگر کی نظروں کے سامنے سے ہٹا سکے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو (undo) کا آپشن نظر آئے گا۔ ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے