نقصان غزہ جنگ

غزہ جنگ میں اسرائیل کے نقصانات کے حیران کن اعداد و شمار

(پاک صحافت) غزہ جنگ کے متعلق عبرانی میڈیا اور بین الاقوامی اداروں نے صیہونی حکومت کو مختلف سطحوں پر پہنچنے والے نقصانات کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے نقصانات کا یہ حجم تمام جنگوں کے مقابلے میں بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی غاصبانہ جنگ کو 6 ماہ گزر چکے ہیں، اس علاقے کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت کے آغاز اور غزہ کو ایک ناقابل رہائش مقام میں تبدیل کرنے کے بعد سے، صیہونی حکومت نے خود جانی اور مادی لحاظ سے بے شمار اور بے مثال نقصانات اٹھائے ہیں۔ بینک آف اسرائیل کی طرف سے شائع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے ساتھ جنگ ​​میں تل ابیب کو اب تک کم از کم 67 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ کی طرف سے گزشتہ اتوار کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نقصان کی اس رقم میں حزب اللہ کے ساتھ شمالی محاذ پر ہونے والی جنگ سے ہونے والا نقصان شامل نہیں ہے اور کسی بھی قسم کے اضافے سے یہ تعداد دوگنی ہونے کی توقع ہے۔

نیز صیہونی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار اور 2023 کی آخری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً بیس فیصد کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ نقصانات کی رقم سے بجٹ خسارہ تقریباً چھ فیصد ہوا اور صیہونی حکومت کے قرضوں کا تناسب اس سال 65 فیصد تک پہنچ گیا۔

ان نقصانات نے صیہونی آباد کاروں کی زندگیوں کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ جہاں اب تک ان کی آمدنی میں 20 فیصد کمی آئی ہے اور انہیں اپنے اخراجات میں 26 فیصد کمی کرنا پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے