حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت

لاہور (پاک صحافت) شہزادہ ترکی بن فیصل کے انتقال کی خبر  پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شہزادہ ترکی بن فیصل کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ ترکی بن فیصل مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی انتقال کر گئے۔ شہزادہ ترکی بن فیصل سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے سعودی حکومت میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں جن میں برطانیہ اور امریکا میں بطور سفیر کی ذمہ داری بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے