مولانا فضل الرحمن

ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقدہ طوفان اقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزادی کی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، جنگ میں برابر کے شریک ہونے کا اعلان کرتے ہیں، ہم اپنے مجاہدین کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہیں۔ دنیا میں آج واضح نظریاتی تقسیم ہے، جنہیں تم دہشت گرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہدین کہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب سپر پاور نہیں رہا، اپنے حکمرانوں سے کہتا ہوں امریکا کی غلامی چھوڑ دو، آج پھر بزدلی کا مظاہرہ کیا تو عوام آپ کے مقابلے میں کھڑے ہوں گے۔ حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں، یہودی لابی نے جس ایجنٹ کو پاکستان بھیجا اس کو شکست دے دی، اسرائیل کو بھی شکست دیں گے، آج وہ ایجنٹ مکافات عمل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا دنیا کو فلسطین میں ہونے والے مظالم ںظر نہیں آرہے، ہم نے پاکستان کو بھی غلامی سے نکالنا ہے، ہم نے پاکستان انگریزوں کی غلامی کیلئے حاصل نہیں کیا تھا، ہمارے بزرگ انگریزوں کے خلاف لڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے