نیر بخاری

نیربخاری کا اسپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیر بخاری نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر ذمہ دار ٹہراتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر نیر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے، کل والے واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔

رہنما پی پی پی سینیٹر نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکومتی ارکان نے بینچز پر کھڑے ہو کر بجٹ کی کاپیاں اپوزیشن ارکان کو ماریں، کل کا ہنگامہ باعث شرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پر صرف حکومتی ارکان کی نہیں بلکہ تمام ارکان کے حقوق کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ گزشتہ روز اسپیکر نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے