ٹوئٹر نے ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے کو بڑھادیا

(پاک صحافت) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس  کے لیے ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کے دورانیے کو بڑھادیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت  اب بلیو سبسکرائبرز اپنے ٹوئٹ میں ایک گھنٹے کے اندر اندرتبدیلی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر بلیو اکی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ٹوئٹس کو ایک گھنٹے تک ایڈٹ کیا جاسکے گا، البتہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو مہیا ہوگی جو ہر ماہ ٹوئٹر کو فیس ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ بلیو سبسکرائبرز (ویریفائیڈ اکاؤنٹس) کے لیے ایڈٹنگ کا فیچر گزشتہ سال ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایلون مسک نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین جن کا بلیو ٹک ہے اور وہ فیس ادا کرتے ہیں، وہ ٹوئٹر پر آنے والے جدید فیچرز سے مستفید ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے