جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیرِ خارجہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ 18 اکتوبر کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال کے لیے بلایا ہے، وزیرِ خارجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتِ حال پر پاکستان کے تحفظات پیش کریں گے۔ وزیرِ خارجہ جنگ بندی اور غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، جلیل عباس جیلانی او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔یاد  رہے کہ فلسطین معاملے پر او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 18 اکتوبر سے جدہ میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے