فواد حسن فواد

نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا ہے۔ احتساب عدالت نے فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں ہیں۔

فواد حسن فواد کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ احتساب عدالت کی جج نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف نیب نے 4 ارب 56 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔ فواد حسن فواد سمیت اہلخانہ نے ریفرنس سے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے