بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے منی بجٹ پیش کرکے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ  آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب ڈالر لینے کے لیے عمران خان نے منی بجٹ پیش کر کے عام آدمی کو دیوار سے لگادیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستان کے عوام ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کا کہ بیکری اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی ہے۔ عمران خان نے ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی مہنگی کرکے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے