نواز شریف

نوازشریف کیجانب سے وفاداری تبدیل کرنے والوں کیخلاف سخت اقدام کا فیصلہ

فیصل آباد (پاک صحافت) نواز شریف نے بار بار وفاداری تبدیل کرنے والے رہنماوں کے خلاف سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے دو سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر آئند ہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ضلع میں میاں فاروق کا واحد خاندان ہے جس نے 35-40 سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے