خواجہ آصف

نوازشریف کو سزا دینے والے ججز کو کٹہرے میں لائیں گے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا دینے والے ججز کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی عدلیہ اور پارلیمنٹ آمنے سامنے ہیں، اس صورتحال میں ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے جس کے تقدس کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی مذاکرات کے حق میں نہیں تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، عمران خان کا مقصد سیاسی مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چین پاکستان

چین کی پاکستان کو خودمختاری و مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین اور پاکستان کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے