شہزاد رائے نے امریکا کے گٹر کے ڈھکن کی ویڈیو کیوں شیئر کی؟

لاہور (پاک صحافت) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے امریکا کے شہر نیویارک کے گٹر کے ڈھکن کی ویڈیو شیئر کردی۔ خیال رہے کہ اپنے انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے امریکی شہر نیویارک کی ایک سڑک پر بنے گٹر کے ڈھکن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارت کا بھی ذکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزاد رائے نے کہا کہ نیویارک شہر میں چلتے چلتے گٹر کے ڈھکن پر میری نظر پڑگئی جو بھارت بنا رہا ہے۔ گلوکار نے مزید کہا کہ اگر امریکا کے گٹر کے ڈھکن بھی بھارت بنا رہا ہے تو سوچیں وہ اور کیا کیا بنا رہا ہوگا۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے