شرجیل میمن

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خط کا مطلب کہ ہمیں زبردستی مینڈیٹ دیا جائے، وہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے اندرونی مسائل میں دخل اندازی کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ ان کے آئی ایم ایف کو خط سے کچھ نہیں ہونے والا، خدانخواستہ ان کے خط پر کچھ ہوا تو لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائیں گے، کیا پاکستان کا کوئی باشندہ ملک کے نقصان کا سوچ بھی سکتا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم افہام و تفہیم سے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یہ ہمارے حریف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں ہیں، اس وقت ملک ایک سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ملک اس وقت سیاسی عدم توازن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ شہید بھٹو کیس کے فیصلےتک امداد بند کی جائے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں صرف پانچ چھ ماہ ہوئے ہیں، آصف زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے پھر بھی ایسی بات نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے، بلاول بھٹو نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کا اعلان کیا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، عوام کا قرض پیپلز پارٹی کے کاندھوں پر ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلیوں میں ہیں یا نہیں بلاول بھٹو نے رابطے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے