طارق بشیر چیمہ

عمران نیازی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ طارق بشیر چیمہ

بہاولپور (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے ہیں اور اب فارغ ہوچکے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، قوم ان کے جھوٹ اور فریب کو سمجھ چکی ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ مفت آٹا پیکیج صوبائی حکومت کا معاملہ ہے، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمے داری گندم فراہم کرنا تھی وہ ہم نے پوری کردی، شاہد خاقان عباسی کو مفت آٹا پیکیج میں 20 ارب روپے کی کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا استعمال مضر صحت ہے، سویا بین کے 2 جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے، کبھی پاکستان گندم اور کپاس ایکسپورٹ کرتا تھا، اب امپورٹ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے