مریم نواز

نوازشریف سے ذہنی شکست کے بعد جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھانے کے بعد جعلی اور سلیکٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نوازشریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے، نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی واضح شکست لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

جاپان اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے