گزشتہ مالی سال آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پچھلے مالی سال پاکستان آرمی نے براہِ راست 100 ارب روپے ٹیکسز کی مد میں دیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے مالی سال پاک فوج کے ذیلی اداروں نے 260 ارب روپے ٹیکسز اور ڈیوٹیزکی مد میں ادا کیے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی فاؤنڈیشن نے 223 ارب، ڈی ایچ ایز نے 23 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے جبکہ این ایل سی نے ساڑھے 3 ارب، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے 3 ارب روپے ٹیکس جمع کرائے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ذیلی اداروں سمیت پاک فوج نے کُل ملا کر 360 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے