واٹس ایپ

واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی حالیہ مہینوں میں بہت تیزی سے عام ہوئی ہے اور متعدد کمپنیاں اسے اپنی سروسز کا حصہ بنا رہی ہیں۔ خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ جیسے اے آئی چیٹ بوٹس بھی بہت زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں اور روزانہ کروڑوں افراد ان کو استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی جانب سے اپنی ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹس کو شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے تیار کردہ لاما 2 ماڈل پر مبنی یہ چیٹ بوٹس بتدریج واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔ اسی ٹیکنالوجی کو اب واٹس ایپ کے اس حصے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ شکایت کی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی یوزر سپورٹ چیٹ بوٹ شامل کیا گیا ہے۔ ابھی واٹس ایپ میں یوزر سپورٹ محدود ہے اور صارفین کو اس سے کوئی مدد نہیں ملتی۔ مگر اس نئے اضافے سے صارفین کی شکایات پر کمپنی کی جانب سے زیادہ تیزی سے ردعمل ظاہر کرنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ نیا چیٹ بوٹ واٹس ایپ کے کانٹیکٹ اس (Contact us) پیج کا حصہ ہے، جہاں صارفین اپنے سوالات یا شکایات تحریر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے