ایاز صادق

نواز شریف نے ہمیشہ عمران کو خان صاحب کہہ کر ہی پکارا ہے۔ ایاز صادق

لاہور (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عمران کو خان صاحب کہہ کر ہی پکارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان گالی دے کر نہیں عزت دے کر مقبول ہوسکتا ہے۔ نواز شریف نے ملک کے لیے ایٹمی دھماکے کیے، اگر ایٹمی دھماکے نہ کیے ہوتے تو بھارت کئی بار حملے کرچکا ہوتا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشت گردی روکنے کے بجائے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے بچوں کو شہید کیا۔ پوچھتا ہوں کہ پی ٹی آئی چیئرمین آپ نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا؟۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 6 ارب روپے کے تحفے اٹھا کر لے گئے، ایک تحفہ ڈکلیئر کیا، باقی چوری کرلیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ جو عمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے وہ ذمے دار ہیں کہ کتنا ملک کا نقصان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے