اویس شاہ

نااہل حکومت نے ہر کاروبار کو اپنی منطقوں سے نقصان پہنچایا ہے، اویس شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید اویس شاہ نے ملک میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے متعلق جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نے ہر کاروبار کو اپنی منطقوں سے نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے متعلق اپنے بیان میں سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہاکہ ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی ہے۔ نااہل حکومت کی وجہ سے آج ملک کا ہر فرد پریشانی کا شکار ہے۔  اب پیٹرول مہنگا کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اویس شاہ نے  اپنے بیان میں مزید کہاکہ یہ مزید قیمتیں پیٹرولیم ڈیلرز کے کاندھوں پررکھ کرعوام سے وصول کریں گے۔ خیال رہے کہ ہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے