مسلم لیگ ن

ن لیگ کی جانب سے اسپیشل ریفارمز لانے کے لیے ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیشل ریفارمز لانے کے لئے ریسرچ ایند پلاننگ یونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ کا پہلا اجلاس حمزہ شہباز کی سربراہی میں آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تشکیل دیا گیا  یونٹ گزشتہ 3 برس کے دوران ہونے والی خرابیوں کی نشاندہی کرے گا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق نون لیگ کا ریفارمز یونٹ مہنگائی سمیت دیگر معاملات کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کرے گا، یونٹ میں شامل سابق 17 وزراء اور دیگر کو ٹاسک دے دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ون لیگ ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ کا پہلا اجلاس حمزہ شہباز کی سربراہی میں آج ہو گا، جس میں حمزہ شہباز صوبے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت سے متعلق ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ رانا مشہود کو تعلیم اور اسپورٹس سے متعلق ریفارمز کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے