شیری رحمان

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ، شیری رحمان کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر  سینیٹر شیری رحمان نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اکتوبر میں 1 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، یہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 7 فیصد ہے جب کہ ہدف کی حد 2 سے 3 فیصد ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ  شرحِ سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا۔حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک و عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے