مہنگائی

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، بائیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی اور حکومتی افراد کی کرپشن کے نتیجے میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا جبکہ بائیس اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے ملک میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، چاول، انرجی سیور، ایل پی جی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، نمک، گڑ، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، دال چنا، دال مسور اور ٹائلٹ سوپ سمیت مجموعی طور پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے