آصف زرداری

حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کیوجہ سے کشمیری عوام جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بھارتی مظالم پر بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے کشمیر کے عوام قابض افواج کے جبر و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت کے تسلط سے آزادی کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی جدوجہد پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کے آواز بلند کی تھی۔

آصف زرداری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی جرات نہ کرتے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر حکومت پاکستان نے نہ صرف قومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا بلکہ سفارتی سطح پر بھی موثر آواز نہیں اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈا ترقی اور خوشحالی کیلئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے