ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رکھنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، صرف شہروں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 2 اگست کو کیمبرج اسکول سسٹم کا امتحان معمول کے مطابق ہوگا، عملے اور اسٹوڈنٹس کو استثنا حاصل ہوگا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایس او پی پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روزصوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شا ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم نے کوئی کرفیو نہیں لگایا، ماہرین صحت کی تجاویز پر ہم نے یہ اقدام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے