بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

مہنگائی مافیا کو عمران خان کی سرپرستی حاصل ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے مہنگائی مافیا کی سرپرستی عمران خان کررہے ہیں۔ اس وقت ہر گھر میں معاشی آگ لگی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ روکا گیا تو وہ اپنی غلط پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے گھر گھر آگ لگائے گا۔ جس کے بعد وہ معاشی بربادی کی داستانیں چھوڑ کر شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح باہر چلے جائیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے سخت شرائط پر بھاری قرضے لیے جارہے ہیں، عمران خان کی کابینہ کرپشن میں ملکی خزانے کا پیسہ اڑا رہی ہے، عمران خان کاجرم صرف منہگائی نہیں، منہگائی مافیاکی سرپرستی کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

جاپان اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے