موٹروے کیس

موٹروے جنسی زیادتی کیس کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) موٹروے جنسی زیادتی کیس میں ملوث دو ملزمان کو لاہور کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس کے علاوہ عمرقید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال موٹروے پر ایک خاتون کو اسلحے کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ایک ایک مرتبہ سزائے موت، ایک ایک مرتبہ عمر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر مسافر خاتون کو ان کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے مقدمے میں 37 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے، گواہوں میں متاثرہ خاتون اور مقدمہ مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیا، ملزم شفقت بگا 14 ستمبر کو گرفتار ہوا اور عابد ملہی 12 اکتوبر کو گرفتار ہوا اور زیادتی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے