مصطفی کمال

موجودہ حکمرانوں سے عوام مایوس ہوچکی ہے۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ منتخب کیا تھا لیکن اب عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں کے ذریعے حکومت میں آنے والے حکمرانوں نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ عام آدمی کے مسائل جوں کے توں ہیں، یہاں تک کہ عام آدمی کا نظام پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی اکثریت کو نہ ہی انتخابی عمل پر بھروسہ ہے اور نہ ہی انتخابات کے بعد کسی قسم کی تبدیلی کے آنے کی امید ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے بہترین، نئی، قابل، سنجیدہ اور ایماندار لیڈر شپ ملک کے لیے تیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے