پی ڈی ایم اجلاس

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب، مولانا کی زرداری اور نواز شریف سے اہم مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس بلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے  اجلاس سے متعلق اہم مشورے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واپسی کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کااہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی کی واپسی کے معاملے پر آصف زرداری، نواز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے