نواز شریف

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو نیلامی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور محمد اشرف کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور محمد اشرف کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں جج احتساب عدالت، ڈپٹی کمشنر لاہور و شیخوپورہ، نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر و تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ نوازشریف کی گرفتاری کے باعث فروخت کے معاہدے پر عملدر آمد نہ ہوسکا، سیل ڈیڈ پر عملدر آمد کیلئے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی جائیدادیں نیلام کرنے کے خلاف عدالت میں دائر درخواست میں  اسلم عزیز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی سی لاہور 105 ایکڑ اراضی نیلام کرنے کیلئے قبضہ میں لے رہے ہیں،زمینیں پٹے پر لے کر پھلوں کے باغ لگانے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا گزر بسر اسی پر ہے، نیلامی سے سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے، ڈی سی لاہور کو زمین کی نیلامی سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے