بھارتی جنگی جہاز

بھارتی جنگی جہاز تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارت کا ایک جنگی جہاز گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت کے متعدد جنگی جہاز اسی طرح گرکر تباہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 دوران پروز اچانک گرکر تباہ ہوگیا ہے جبکہ طیارے میں سوار کیپٹن بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز نے وسطی انڈیا میں ایئر بیس سے ٹریننگ مشن پر پروز شروع کی تھی کہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گروپ کیپٹن بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی انکوائری کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں جنگی جہاز گرنے کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ہر ہفتے بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز کریش ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

آیرلینڈ

آئرلینڈ میں برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف احتجاج

پاک صحافت برطانوی امیگریشن مخالف قانون کے خلاف بین الاقوامی مظاہروں کے تسلسل میں آئرلینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے