قمر زمان کائرہ

ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلزپارٹی کا ورثہ ہے۔ قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں، ہمیں ذمہ داریاں ملتی ہے، پی پی کی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے آتی ہے۔ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ سی ایم پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے تاجر کو سپورٹ کریں گے جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا، کرپٹ تاجروں کا ساتھ نہیں دیں گے، جو پاکستان اور عوام کو لوٹ رہی ہے۔ ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط کیا، آج پھر ہمارے اداروں میں مافیاز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ عالم ہے کہ نوجوان پریشان ہے، نوکریاں نہیں ہیں، ہم کسی کے خلاف نہیں مگر ناجائز کام کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین! ہم تمہارے خلاف نہیں تمہارے نظریے کے خلاف ہیں، ہم لوٹے بنانے والے نہیں، نہ ہی جماعت توڑنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے