ایم کیو ایم پاکستان نے نگراں وزیرِ اعظم کیلئے نام تجویز کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کے لیے نام تجویز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیرِ اعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان میں کے الیکٹرک سے متعلق بھی بات ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے