اسماعیل راہو

اس وقت ہم دہشت گردی کے غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ اس وقت ہم دہشت گردی کے غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ امن قائم کرنے کی کوشش کی جاہری ہے جس کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے متعلقہ اداروں  کو بھی لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن  کے تحت بین الااقومی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرنے پڑ  رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم طلباء اور اساتذہ کا احترام متاثر نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں جس کی پیشن نظر کراچی یونیورسٹی میں رینجرز اہلکار اور طالب علم میں تلخ کلامی کے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہونے وفاق سے سندھ میں میٹرک کے امتحانات کے دورا ن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا  کہ سندھ میں گرمی کی شدید لہر ہونے کی وجہ سے بچے امتحان دیں گے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے