سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو معاشی اور آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی اور آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے 22 کروڑ عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں۔ حالات ایسے ہی رہے تو ملک مزید تنزلی اور تباہی کی طرف جائے گا۔ مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ عوام اس سیٹ اپ سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پونے 4 برسوں میں اداروں کو تباہ کیا اور جھوٹے وعدوں سے قوم کو دھوکا دیا۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقوں سے ایسے قوانین پاس کرائے جس کی وجہ سے ملک کی خودمختاری، سالمیت، قانون کی بالادستی اور آزادی اظہار رائے شدید متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے